مجھ کو اوقات مری یاد دلانے والے
خیر ہو تیری مجھے چھوڑ کے جانے والے
سب کو موقع جو دیا باتیں تو ہوں گی ایسی
بات کرتے تو نہیں یونہی زمانے والے
اپنا کہنا تھا تو پھر اپنا بنایا ہوتا
صرف کہتے ہی نہیں کر کے دکھانے والے
آ گئیں کیسے بتا تجھ کو میسر نیندیں
میری آنکھوں سے مرے خواب چرانے والے
کاش وہ دن ہی نہ شامل ہو مرے جیون میں
جب تو روئے گا کبھی مجھ کو رلانے والے
تم کو کچھ علم بھی ہے بھولی سی صورت والے
ہاتھ کرتے ہیں تمہیں ہاتھ دِکھانے والے
ساری بے چینیوں کو دل میں سمو ڈالا ہے
کچھ تو رکھتے ناں سکوں اس کو بنانے والے
اتنا روتی ہوں کہ پھر نیند بھی روتی ہے مجھے
خواب آتے ہیں مجھے خواب نہ آنے والے
تیرے ہجراں میں تصاویر سے بہلی تھی میں
اور کیا کرتی بتا روٹھ کے جانے والے
سب جو کہتے ہیں مجھے تیری برا کیا ہے پھر؟
مجھ کو سب اچھے لگے تیری بتانے والے
عالؔیہ شاہ
read more
. جمال دلنشیں ترا ، مرا یہ مقتضائے دل
our