ہم نے جذبات کو سینے میں دبا رکھا ھے
دل نے اس پر ، بڑا طوفان اٹھا رکھا ھے
تُو مجھے چھوڑ چکا، جا بھی چکا ھےلیکن
خود کو اب تک تیری دنیا میں بسا رکھاھے
بے وفائی، تیرا لہجہ، تیرے جھوٹے وعدے
ایک مسکان نے، ہر دکھ کو چھپا رکھا ھے
پُرسکوں بیٹھےہیں یوں تو تیرےآنے پر بھی
دل کی دھڑکن نے ، مگر شور مچا رکھا هے
ہم نےدشمن کا بُرا بھی نہیں چاہا ھےکبھی
لب پہ ہر اک کے لئے ، حرفِ دعا رکھا هے
جاؤ اے اہلِ جہاں ، ڈھونڈ کے لاؤ اُس کو
جس کے غم نے ہمیں بیمار بنا رکھا هے
منتظر آج بھی ہیں اسکی، یہ کافر آنکھیں
اب تلک راہ میں پلکوں کو بچھا رکھا هے
@everyone