سب کے ہادی رہنما آپ ختم المرسلیں

آپ امام الانبیاء، آپ ختم المرسلیں

صلی اللہُ علیہ والہ وسلم


سب رسولوں کی ہوئی آپ ہی سے ابتدا 

آپ ہی پر انتہا ، آپ ختم المرسلیں

صلی اللہُ علیہ والہ وسلم


غیر کی تائید کی کچھ ضرورت ہی نہیں

جب خدا نے کہہ دیا آپ ختم المرسلیں

صلی اللہُ علیہ والہ وسلم


بو جہل مبہوت ہو کر کھڑا سنتا رہا 

کنکروں نے جب کہا آپ ختم المرسلیں

صلی اللہُ علیہ والہ وسلم 


ہر عطائے رب ملی آپ کے صدقے، طفیل

صاحب جود و سخا آپ ختم المرسلیں

صلی اللہُ علیہ والہ وسلم


انبیاء ہیں بالیقیں سب معزز، محترم

کون ان میں مجتبٰی آپ ختم المرسلیں

صلی اللہُ علیہ والہ وسلم


حشر میں مجھ کو قمر یہ عمل کام آ گیا 

میں سدا کہتا رہا آپ ختم المرسلیں


صلی اللہُ علیہ والہ وسلم


#قمرآسی

#نعت_قمرآسی