تیری آنکھوں کی سہولت ہو میسر جس کو

وہ بھلا چاند ستاروں کو کہاں دیکھے گا


روبرو حسن ہو جب حسن بھی تیرے جیسا

پھر کوئی دل کے خساروں کو کہاں دیکھے گا